26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںکچن گارڈننگ کے تحت کاشت کی گئی سبزیاں دیر تک پیداوار دیتی...

کچن گارڈننگ کے تحت کاشت کی گئی سبزیاں دیر تک پیداوار دیتی ہیں،ترجمان آری

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 27 دسمبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین نے کہا ہے کہ کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹے پلاٹوں میں کاشت کی گئی پالک، دھنیا، میتھی و دیگر سبزیاں دیر تک پیداوار دیتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 5 مرلہ تک کے پلاٹ میں گوبھی، ٹماٹر، گاجر، شلجم،مولی وغیرہ بھی کاشت کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ نہ صرف انسانی صحت کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے بلکہ اپنے گھر، باغ یا کھیت میں کاشت کی ہوئی سبزیاں زیادہ تازہ، بہتر، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق، زرعی زہروں کے سپرے و مضر اثرات سے پاک،سستی اور دیگر آلائشوں سے بھی پاک ہوتی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سبزیوں کی بہتر کاشت کے لئے انہیں نہری یا گھریلو پینے والا پانی فراہم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گھروں میں کاشتہ سبزیوں کو پانی دیتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پانی کھیلیوں سے اوپر نہ جائے ورنہ سبزیوں کا اگاؤ متاثر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیل والی سبزیوں کو دیوار کے ساتھ اونچا باندھنا چاہیے تاکہ اس میں ہوا کا مناسب گزر ہوتا رہے نیز اس طرح سبزیاں کیڑے مکوڑوں کے حملوں سے بھی محفوظ رہتی اور زیادہ دیر تک پیداوار دیتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=539979

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں