کچھی۔ 26 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب لانگو نے کہا ہے کہ ضلع میں مثالی امن کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنی محدود وسائل میں رہتے ہوئے کردار ادا کررہی ہے امن ہوگا تو ضلع کی معیشت ترقی بھائی چارگی کو فروغ ملے گا امن ہوگا تو لوگ دیگر اضلاع سے یہاں کاروبار کیلئے آئیں گے امن کے قیام میں ضلعی انتظامیہ کچھی کو علاقے کے قدآور شخصیات عمائدین میر متعبرین کا تعاون درکار ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈر پریس کلب کے سینئر نائب صدر محمد عارف بنگلزئی ،جنرل سیکرٹری حاجی رئیس نوروز خان ایری ،ممبر عبدالحئی گولہ سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔
اس موقع پر بابو خالد حسین ڈومکی اور دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب لانگو نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں کوئی بھی جرم ہو وہاں کے مقامی عمائدین انکی پشت پناہی نہیں کریں تو وہ دن دور نہیں جب ضلع کچھی میں دیر پا امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو بدقسمتی سے چوری ڈکیتی علاقائی امن میں رخنہ ڈالنے والے باہر سے نہیں آتے یہاں کے مقامی ہیں جن کے خلاف ضلعی انتظامیہ کچھی بلا تفریق رنگ و نسل کاروائی کررہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کچھی کی کاروائیوں میں اب تک متعدد ملزمان گرفتار کئےگئے ہیں جو مختلف قسم کی جرائم کی وجہ سے مطلوب تھے قانونی تقاضوں کے عین مطابق انکے ساتھ سلوک ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چند روز بعد ماہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ تشریف لارہا ہے، میڈیا سوشل میڈیا کی توسط سے ضلع کے کاروباری تاجر طبقہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ضلعی انتظامیہ کچھی کی مقرر کردہ اشیاء کی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں اور روزہ داروں کو ہرممکن ریلیف دینے کیلئے کردار ادا کریں بصورت دیگر ناجائز منافع خوری کرنے والے تاجر دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں گے۔