- Advertisement -
کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ کچھی کینال کا منصوبہ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہوگا ،کچھی کنال کے فیز ٹو کو شروع کروانے کے لیے واپڈا حکام کے ساتھ نصیرآباد ضلع انتظامیہ ہر قسم کی معاونت کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ جلد از جلد اس میگا پروجیکٹ کا کام نصیرآباد میں شروع کیا جا سکے اور یہاں کے کاشتکار کینال کی تعمیر کے بعد خوشحالی کی زندگی بسر کریں ،محکمہ ریونیو کے افسران اور عملے پر لازم ہے کہ وہ واپڈا حکام کو جن کوائف کے متعلق خدشات ہیں انہیں جلد از جلد دور کیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچھی کینال فیز ٹو کی تعمیرات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597171
- Advertisement -