کچہ حملے میں شدید زخمی کانسٹیبل ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل

103
کچہ حملے میں شدید زخمی کانسٹیبل ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل
کچہ حملے میں شدید زخمی کانسٹیبل ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل

رحیم یارخان ۔ 25 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کچہ حملے میں شدید زخمی کانسٹیبل کوائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کیاگیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں بلال کی عیادت کے دوران لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

ذرائع کے مطابق زخمی بلال کو علاج کے لیے جنرل ہسپتال /پینز منتقل کر دیا گیا،کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں گولیاں لگنے سے زخمی کانسٹیبل بلال کی ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی نظام متاثر ہوا، جنرل ہسپتال کے ماہر نیورو سرجن زخمی کانسٹیبل کا علاج کریں گے۔

رحیم یارخان کے ڈاکٹرز کانسٹیبل بلال کی مکمل صحت یابی کے لیے پر امید، زخمی کانسٹیبل بلال کے علاج کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی ،وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ کچہ میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل ہمارے ہیرو ہیں، مکمل بحالی تک بھرپور ساتھ دیں گے ۔