اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) کچے کے علاقے میں آپریشن کےلئے فوج تعینات کردی گئی ہے ،فوج نے کنٹرول سنبھال لیا ہے، آپریشن میںشریک پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی اس میں شریک رہیں گے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں پاک فوج نے آپریشن کا چارج لے لیا ہے، علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے۔