22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںکچے کے عوام حکومت سندھ کے قائم کردہ ریلیف کیمپس میں منتقل...

کچے کے عوام حکومت سندھ کے قائم کردہ ریلیف کیمپس میں منتقل ہو جائیں،شرجیل انعام

- Advertisement -

کراچی۔ 02 ستمبر (اے پی پی):سندھ کے سینئر وزیربرائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کچے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اپنے رشتہ داروں کے پاس یا حکومت سندھ کے قائم کردہ ریلیف کیمپس میں منتقل ہو جائیں۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید تباہ کاریاں مچائی ہیں اور اب یہ ریلا صوبہ سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ایک وڈیو بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ نے صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل اقدامات کر رکھے ہیں اور وزیراعلی سندھ کی خصوصی ہدایات پر تمام وزرا ء اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ آن گرائونڈ موجود اور متحرک ہے اور عوام کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ اپنے رشتہ داروں یا ریلیف کیمپس میں منتقل ہونا چاہیں تو وہ بروقت اور باحفاظت جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پانی پہنچ گیا تو عوام کو کشتیوں میں نکالنا پڑ سکتا ہے جو کہ ایک بڑا چیلنج ہوگا اور اس دوران حادثات کا خدشہ بھی رہتا ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ازخود محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ انسانی جانوں کا کوئی نقصان نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایک جان ہمارے لئے قیمتی ہے، اس لئے عوام انتظامیہ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں