22.5 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومتجارتی خبریںکھادوں کی کھپت میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 46 فیصد...

کھادوں کی کھپت میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 46 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):ملک میں کھادوں کی کھپت میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

این ایف ڈی سی فار انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2025 میں ملک میں 816000 ٹن کھادوں کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اگست میں ملک میں 559000 ٹن کھادوں کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں کھادوں کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

- Advertisement -

اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈ ر سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 3774000 ٹن کھادوں کی کھپت ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اگست میں فوجی فرٹیلائزر کے 323000 ٹن ، اینگرو فرٹیلائزر 278000 ٹن، فاطمہ فرٹیلائرز 173000 اور دیگر کمپنیوں کے 42000 ٹن کھادوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں