کھاد ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری ہے،ڈائریکٹرزراعت

134
کھاد ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری ہے،ڈائریکٹرزراعت

نارووال ،14 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا کی ہدایت پرمحکمہ زراعت توسیع کاکھادکی ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈائریکٹرزراعت کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت (توسیع)نارووال تنویراحمدتتلہ کی سربراہی میں اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نارووال کی زیرنگرانی ٹاسک فورس ٹیموں کی طرف سےکارروائی کے دوران رواں ماہ جنوری میں کھاد کی مہنگے داموں فروخت/ ذخیرہ اندوزی کے مرتکب کھاد ڈیلرزکو9لاکھ16ہزار روپےجرمانہ کیاگیااور12مقدمات درج کیے گئےجبکہ غیرمعیاری/ جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے ان فٹ سمپل پر12مقدمات بھی درج کیے گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت تنویراحمدتتلہ نے اس حوالے سے کہاکہ ڈپٹی کمشنرنارووال کی واضح احکامات پر یہ مہم بلاتفریق جاری رہے گی۔