کھاد سبسڈی کے ذریعہ کاشتکاروں کو بااختیار بنایا جائے گا،وفاقی وزیر فخر امام

107

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام نے کہا ہے کہ کھاد سبسڈی کے ذریعہ کاشتکاروں کو بااختیار بنایا جائے گا۔ بدھ کو زرعی مصنوعات کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے ملک میں زراعت کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے، زرعی پیکیج کے تحت 37 ارب کی سبسڈی کھاد پر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے متفقہ طور پر سبسڈی دینے کا میکنزم بنائیں گے۔