31 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںکھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا سنت رسول صلی...

کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے،ڈاکٹر نوید سڈل

- Advertisement -

سیالکوٹ ،05 مئی (اے پی پی):کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے ، آج کی جدید میڈیکل ریسرچ یہ ثابت کر رہی ہے کہ ہم اچھے طریقے سے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہاتھ دھو کر بہتر صفائی ستھرائی کا خیال کر کےبیشمار بیماریوں کو شکست دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر پسرور ڈاکٹر نوید احمد سڈل نے ورلڈ ہینڈ ہائی جین ڈے کے موقع پر رفاہی تنظیم آدم حوا ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہاتھوں کی صفائی نہ صرف افراد کی ذاتی صحت کی ضامن ہے بلکہ اسپتالوں اور عوامی مقامات پر جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے کا مؤثر ذریعہ بھی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے کہ ہم اس پیغام کو عام کریں کہ ’صاف ہاتھ، محفوظ زندگی‘ عام کریں منعقدہ تقریب میں مقامی ڈاکٹرز، نرسز، اساتذہ، طلبہ اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ شرکاء کو ہاتھ دھونے کا درست طریقہ سکھایا گیا اور عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ بچوں میں صابن، سینیٹائزر اور معلوماتی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر نوید احمد سڈل نے عالمی ادارہ صحت (WHO) کے اس سال کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ:”Clean care is in your hands — صاف ستھری دیکھ بھال کا انحصار آپ کے ہاتھوں پر ہے۔”تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور اس عزم کے ساتھ کیا گیا کہ ہم خود بھی ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں گے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592619

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں