کھتری پریمیر لیگ،رام روی کی ریکارڈ 161رنزکی اننگز، سو بیجا سولجرز نے دوسری کامیابی حاصل کر لی

69
President Trophy Grade
President Trophy Grade

کراچی۔ 02 ستمبر (اے پی پی):کراچی کے فرسٹ کلاس کرکڑ وکٹ کیپر بیٹسمین رام روی کی کھتری پریمیر لیگ سیزن ٹومیں 161 رنز کی ریکارڈساز اننگز کی بدولت سو بیجا سولجرز نے مدمقابل بچھڑا واریئر کوبا آسانی 88سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ایونٹ کا پہلا میچ کھیلنے والے جارح مزاج بلے باز رام روی نے شاندار کھیل سے گرائونذ کے چاروں طرف فلک شگاف چھکے لگا ئے اور سب سے زیادہ ناقابل شکست 161رنزبناکر ٹنگر اسٹارز کے ذاکر ملک کا ایک روز قبل بنایا گیا 159رنز ناٹ آئوٹ کا ریکارڈ توڑ کر شائقین سے خوب دادو تحسین سمیٹی، رام روی ایک چھکے کی کمی سے ذاکر ملک کے 21چھکوں کا ریکارڈ برابر نہ کرسکے۔ نوجوان فرسٹ کلاس کرکٹر رام روی نے گرائونڈ کے چاروں طرف انتہائی دلکش اور جارحانہ اسٹروکس کھیلے اور48 گیندوں پر 161رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی،یہ ان کی پہلی اور ایونٹ کی چوتھی سنچری ہے،

انہوں نے 20بلندوبالا چھکے اور 5دلکش چوکے بھی لگائے۔ احسان علی نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے 49گیندوں پر 3چھکوں اور 8چوکوں کی بدولت 81رنز اور عمیر بن یوسف نے 25 رنزبنائے۔جواب میں 282رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بچھڑا واریئرزکی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 193رنز بنا سکی، فوزالحسن 47رنز بنا کر نمایاں رہے، سعدخان نے36رنز بنائے، رام روی،عمیر بن یوسف اور احمد غزالی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔