اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) پاکستان سالانہ 90 ملین ڈالر کی کھجور برآمد کرتا ہے تاہم کھجور کو خشک کرنے اور اسکی گریڈنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ کھجور کی کاشتکاری کے حوالے سے تحقیق کرنے والی معروف محقق آسیہ اکبر نے کہا ہے کہ ہمارے کاشتکار کھجور کو خشک کرنے اور اسکی گریڈنگ کیلئے …
کھجور کو خشک کرنے اور گریڈنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے،آسیہ اکبر
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) پاکستان سالانہ 90 ملین ڈالر کی کھجور برآمد کرتا ہے تاہم کھجور کو خشک کرنے اور اسکی گریڈنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ کھجور کی کاشتکاری کے حوالے سے تحقیق کرنے والی معروف محقق آسیہ اکبر نے کہا ہے کہ ہمارے کاشتکار کھجور کو خشک کرنے اور اسکی گریڈنگ کیلئے روایتی طریقوں پر عمل پیرا ہیں جسکی وجہ سے بعد از برداشت بہت سی پیداوار ضائع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ کی ضرورت ہے جبکہ کھجور کی پیداوار اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے کھجور کے کاشتکاروں کیلئے تربیت کا نظام بھی وضع کیا جانا چاہئے جس سے کھجور اور اسکی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھایا جا سکتا ہے









