اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام کھجور کی مختلف اقسام کی نمائش کل( منگل کو) کراچی میں شروع ہوگی۔تین روزہ نمائش اورسیمینار میں پاکستان میں کھجور کی مختلف اقسام اور ان کی ویلیوایڈیشن کے حوالے سے سٹالز قائم کئے جائیں گے جبکہ سیمینار میں ماہرین ملک میں کھجور کی مختلف اقسام، پیداوار، اور ویلیوایڈیشن کے ذریعے اس کی برآمدات میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز دیں گے۔پاکستان میں کھجور کی 95 اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔