- Advertisement -
ہری پور۔ 3 مئی (اے پی پی):ہری پور کے علاقہ کھلابٹ سے تعلق رکھنے والے اویس خان علی زئی کو گذشتہ رات نامعلوم افراد نے محلہ کھبل میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ نعش ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دی گئی۔ اپنے دوست کے قتل کی اطلاع ملتے ہی سربراہ عوامی اتحاد گوہر نواز خان ٹراما سنٹر ہری پور پہنچ گئے
جہاں وہ میت کی گھر منتقل کیلئے تمام قانونی معاملات کی خود نگرانی کرتے رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کھلابٹ ٹاﺅن شپ سیکٹر 4 میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591948
- Advertisement -