ہری پور۔ 18 فروری (اے پی پی):کھلابٹ میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، جس سے 24 سالہ وقاص اور 18 سالہ ارباب زخمی ہو گئے۔
ہری پور کے علاقہ کھلابٹ کے سیکٹر3 کے ممائیہ چوک کے قریب آمنے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس سے موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا۔