27.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںکھلابٹ پولیس نے قتل کسی میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا

کھلابٹ پولیس نے قتل کسی میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

ہری پور۔ 8 مئی (اے پی پی):ہری پور پولیس نے اویس خان علی زئی کے قتل میں ملوث دو نامزد ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ کھلابٹ کی حدود میں 2 مئی 2025ءکی رات اویس خان علی زئی کے قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ مدعی لعل حسین کی مدعیت میں دو ملزمان عمیر سرور ولد غلام سرور اور قاسم اعجاز ولد محمد اعجاز ساکنان محلہ انورہ سیکٹر نمبر3 کھلابٹ کے خلاف دفعہ 302/109/34 کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

ڈی پی او ہری پور نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر قمر زمان اور ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم قاسم اعجاز ولد محمد اعجاز سکنہ محلہ انورہ سیکٹر نمبر3 کھلابٹ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے ذاتی عنادو رنجش کی وجہ سے اویس خان علی زئی کو قتل کیا۔ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیموں کی مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594278

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں