- Advertisement -
کھلاڑی سخت محنت کریں تو عالمی سکواش رینکنگ میں 15 سے 20 ویں پوزیشن پر آ سکتے ہیں، عامر نواز
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز نے کہا ہے کہ کھلاڑی سخت محنت کریں تو عالمی سکواش رینکنگ میں 15 سے 20 ویں پوزیشن پر آ سکتے ہیں۔ سابق عالمی چیمپئنز جہانگیر خان اور جان شیر خان کی کسی سکواش کے کورٹ میں موجودگی ہی بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں فرحان زمان اور فرحان محبوب نے ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی کسی سے کم نہیں ہیں صرف محنت کی ضرورت ہے اگرکھلاڑی سخت محنت کریں تو عالمی سکواش رینکنگ میں 15 سے 20 ویں پوزیشن پر آ سکتے ہیں۔
- Advertisement -