کھلاڑی فٹنس پر زیادہ توجہ دے کر طویل عرصے تک کھیل جاری رکھ سکتے ہیں،ڈیوڈ ویزے

94
کھلاڑی فٹنس پر زیادہ توجہ دے کر طویل عرصے تک کھیل جاری رکھ سکتے ہیں،ڈیوڈ ویزے

ابوظہبی۔27نومبر (اے پی پی):سابق جنوبی افریقن آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے 39 سال کی عمر میں کرکٹ کو کھیلنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کا اپنا راز شیئر کیا ہے، وہ اس وقت 2024 میں ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ میں شرکت کررہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب کوئی میری عمر کا ذکر کرتا ہے تو اس سے مجھے مزید حوصلہ ملتا ہے ، کھیل بدل گیا ہے اور آپ تھوڑا سا آگے بڑھ سکتے ہیں ، جو کھلاڑی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں ،انہیں طویل عرصے تک کھیل کو جاری رکھنے میں مدد ملتی ہے۔