کھلاڑی میدان میں پاکستانی سفیر ہیں ، ملک میں گولف کے فروغ کیلئے کیڈیز سے پروفیشنل گولفر بننے والوں کو اعزازی ممبر شپ دی جائیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

63

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کھلاڑی میدان میں پاکستانی سفیر ہیں ، ملک میں گولف کے فروغ کیلئے کیڈیز سے پروفیشنل گولفر بننے والوں کو اعزازی ممبر شپ دی جائیں،پاکستان گولف فیڈریشن پالیسی سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان گولف فیڈریشن کے نام خط میں کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں گولف کے فروغ کیلئے کیڈیز سے پروفیشنل گولفر بننے والوں کو اعزازی ممبر شپ دی جائیں، گولف فیڈریشن 10 بڑے گولفرز کو ملک بھر کے تمام گولف کورسز میں اعزازی ممبر شپ دینے پر غور کرے ۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی میدان میں پاکستانی سفیر ہیں ، ملکی و غیرملکی ٹورنامنٹس میں ملک کی نمائندگی کرتے ہیں جو گولفرز ممبرشپ کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے انہیں اعزازی ممبرشپ دی جائے ،پاکستان گولف فیڈریشن پالیسی سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دے ۔