مظفرگڑھ۔ 23 جنوری (اے پی پی):ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدرکی تھانہ قریشی کی جامع مسجد مالکیہ میں مولانا عبدالمعبود آزاد کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقادکیا۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صدر مرزا صدیق ،ایس ایچ او تھانہ قریشی صابر کلاسرہ اور مولانا عبدالمعبود آزاد بھی ہمراہ تھےجہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کیلئےاحکامات جاری کئے، کھلی کچہری کے دوران علاقے کے لوگوں نے ڈی پی او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جن میں زمینوں کے تنازعات اور امن و امان کے حوالے سے شکایات شامل تھیں۔
ڈی پی او سید حسنین حیدر نے تمام شکایات کو تحمل سے سنا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔اس موقع پر ڈی پی اونے کہاکہ عوام کو انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہےاورپولیس عوام کی خدمت کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ شہریوں نے ڈی پی او کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری جیسے اقدامات سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔