بھکر۔ 04 ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور ،آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک کی ہدایت پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ڈی پی او منکیرہ ظفر اقبال وٹو نے منکیرہ میں کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔
ڈی ایس پی نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور بذریعہ فون فوری دادرسی کرنے اور اندر میعاد رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے۔ شہری بلا جھجھک مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں جن کی داد رسی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے گا