کھلی کچہری جیسے اقدامات سے پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں،ڈی پی او

124
کھلی کچہری جیسے اقدامات سے پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں،ڈی پی او

مظفرگڑھ۔ 28 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی تھانہ خانگڑھ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے تھانہ خانگڑھ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل خود سن کر ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے کھلی کچہری کے دوران علاقے کے لوگوں نے ڈی پی او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جن میں زمینوں کے تنازعات، تھانہ عملے کے رویے، مقدمات کے اندراج میں تاخیر اور امن و امان کے حوالے سے شکایات شامل تھیں۔

ڈی پی او سید حسنین حیدر نے تمام شکایات کو تحمل سے سنا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےاس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،

اور پولیس عوام کی خدمت کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ انہوں نے تھانے کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو بغیر کسی دباؤ کے فوری حل کریں شہریوں نے ڈی پی او کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری جیسے اقدامات سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں ڈی پی او نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔