23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںکھیلوں کی ترقی کے لیے کوچز کی پیشہ ورانہ تربیت نہایت ضروری...

کھیلوں کی ترقی کے لیے کوچز کی پیشہ ورانہ تربیت نہایت ضروری ہے،کمشنرگوجرانوالہ

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 08 اگست (اے پی پی):کمشنرگوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے ای لائبریری میں منعقدہ ریسلنگ کوچنگ کورس کی ٹریننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لیے کوچز کی پیشہ ورانہ تربیت نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسلنگ ہمارے خطے کی روایتی اور مقبول کھیل ہے، جس میں بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے جدید تکنیک اور سائنسی بنیادوں پر تربیت ناگزیر ہے۔اس موقع پر ڈی ایس او فیصل امیر خان ،کوچز انعام پہلوان ،ریاض پہلوان ،غلام فرید ،ڈو او ایس محمد سجاد اور دیگر کوجز نے خطاب کیا اور سو سے زائد کھلاڑیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

- Advertisement -

کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے نوجوانوں کو معیاری سہولیات اور بہتر تربیتی مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، تاکہ نئے کھلاڑی بین الاقوامی میدان میں ملک کا نام روشن کر سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے کوچز اور ٹرینرز کی محنت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ کورس ریسلنگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں