کھیلوں کے ذریعے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاتا ہے، مشعال ملک

185
مشعال ملک
انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اصول ہماری مذہبی، ثقافتی، سماجی اور سیاسی اقدار میں پیوست ہیں،مشعال ملک

(راولپنڈی ۔26اکتوبر (اے پی پی:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاتا ہے، ان خیالات کا انہوں نے گذشتہ روز لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نام پر چیمپئن شپ کا انعقاد قابل تعریف ہے اورکھیلوں کے ذریعے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نےجب بھی کھیلوں میں کامیابی حاصل کی تو مقبوضہ کشمیر میں بھرپور جشن منایا جاتا ہے اور کشمیر دنیا میں سب سے بڑا ایشو ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نام پر ایونٹ سے کشمیری عوام کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور70 سال سے کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ انسانیت کو بچانے کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔ پاکستان ٹین پن باولنگ کے صدر اعجاز الرحمن نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کو پاکستان سے جدا نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام، کشمیر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اعجاز الرحمن نے کہا کہ آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ منعقد کروانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے ایسے مقابلوں سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔