کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں سات ماہ کے دوران 25 فیصد کا اضافہ

190
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):رواں مالی سال (2022-23) کے سات مہینوں کے دوران ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کی برآمدات کے مقابلے میں 25.51 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک نے جولائی سے جنوری (2022-23) کے دوران 242.074 ملین ڈالر کے کھیلوں کے سامان برآمد کیے جبکہ جولائی سے جنوری (2021-22) کے دوران 192.874 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 25.51 فیصد اضافہ ہوا ۔

کھیلوں کی مصنوعات میں سے، فٹ بال کی برآمدات میں 49.48 فیصد کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال 93.186 ملین ڈالر سے بڑھ کر رواں سال کے دوران 139.296 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دستانے کی برآمدات گزشتہ سال کے 44.614 ملین ڈالر سے کم ہو کر رواں سال کے دوران 43.466 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں۔