24.4 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںکھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،طاہر بشارت...

کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،طاہر بشارت چیمہ

- Advertisement -

ملتان ۔ 27 مئی (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پروکیورمنٹ/آڈٹ اینڈ فنانس کمیٹی کے چیئرمین انجینئر طاہر بشارت چیمہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور بیڈمنٹن جیسے کھیل نوجوان نسل میں صحت مند انہ سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ بن سکتے ہیں، کم عمر اوراُبھرتے ہوئے لڑکوں / لڑکیوں کو بیڈمنٹن میں قومی سطح پر نمائندگی کے لئے تیار کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو سپورٹس کمپلیکس میں فی میل بیڈمنٹن ٹرائلز اور فٹنس ٹیسٹ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ علاقائی اور قومی مقابلوں میں میپکو کا نام روشن کر سکیں۔جنرل منیجر ٹیکنیکل /صدر میپکوسپورٹس ایسوسی ایشن انجینئر چوہدری خالد محمود نے انجینئر طاہر بشارت چیمہ کا بیڈمنٹن میل/فی میل کھلاڑیوں سے تعارف کروایا اور فٹنس کے لئے کھلاڑیوں کے درمیان میچ بھی منعقد کروایا۔

- Advertisement -

انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور ٹیم کی موجودہ سطح کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔صدر میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن نے بتایاکہ میپکو بیڈمنٹن کپتان شبرحسین پاکستان نمبر ون اور گولڈ میڈلسٹ رہے ہیں جبکہ میپکو بیڈمنٹن کھلاڑی محمد زونین پاکستان ڈبل ٹیم کے گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ فی میل بیڈمنٹن ٹیم مکمل کرنے کے لئے کم عمر بچیوں کے ٹرائلز لئے گئے جس میں ان کی کارگردگی اور فٹنس کو جانچاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میپکو کی جانب سے انٹراڈسکوز اور مختلف صوبائی محکموں کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جا رہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو باقاعدہ مقابلوں کے ذریعے اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ نہ صرف کھیلوں کے فروغ میں پیش پیش رہے گابلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات بھی فراہم کرے گا۔اس موقع پر سیکرٹری میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن حیدر عثمان اٹھنگل، منیجر میپکو بیڈمنٹن ٹیم انجینئر محمد علی طاہراور سپورٹس آفیسر رضیہ سلطانہ بھی موجود تھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602094

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں