کھیلیں نوجوان نسل کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، کھیلوں سے منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ ضروری ہے، علی خان جدون

149

ایبٹ آباد۔ 15 اگست (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے کہا ہے کہ کھیلیں نوجوان نسل کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، کھیلوں کے میدان آباد کر کے ہم معاشرہ سے منشیات جیسی لعنت کا خاتمہضروری ہے، ہماری کوشش ہے کہ ایبٹ آباد شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جائے۔ وہ نواں شہر میں جاری پہلے آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔

رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان، ارکان صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی، افتخار خان جدون اور رجب عباسی بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ذیشان خان جدون تھے جبکہ یوتھ کونسلر نواں شہر اربن، وجاہت علی خان جدون، یوتھ کونسلر نواں شہر شمالی اور ابراہیم خان جدون یوتھ کونسلر کاکول، ٹورنامنٹ کی سرپرست اعلیٰ ناصر سلمان عباسی، صدر ٹورنامنٹ اقبال خان جدون، کیڈٹ عبدالغفور ایس ایچ او نواں شہر اور سیکرٹری ٹورنامنٹ افضال خان جدون بھی اس موقع پر موجود تھیں۔