کھیل بلاشبہ قوموں کے اتحاد و یگانگت کیلئے نہ صرف بہترین ہتھیار ہیں بلکہ سماجی اور ثقافتی رشتوں کو مضبوط بنانے کا موثر ذریعہ بھی ہیں، وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ

223
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کا انعقاد کر کے فیڈریشن کی تمام اکائیوں کو وفاقی دارلحکومت میں ایک جھنڈے تلے جمع کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کھیل بلاشبہ قوموں کے اتحاد و یگانگت کیلئے نہ صرف بہترین ہتھیار ہیں بلکہ سماجی اور ثقافتی رشتوں کو مضبوط بنانے کا موثر ذریعہ بھی ہیں۔ ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت کا قلمندان سنبھانے کے بعد بین الصوبائی کھیلوں کا انعقاد میرا ایک دیرینہ خواب تھا جو آج قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کی صورت میں پورا ہونے جارہا ہے