23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںکھیل طاقتور نسل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ڈاکٹر فردوس...

کھیل طاقتور نسل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

- Advertisement -

سیالکوٹ ،05 اپریل (اے پی پی):ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کھیلوں کی طاقت نہ صرف جسمانی صحت کو فروغ دیتی ہے بلکہ ذہنی سکون، اخلاقی ترقی کے ذریعہ ایک طاقتور نسل کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ کوبےچک میں سجاد میموریل سپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتےسابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سجاد میموریل سپورٹس کمپلیکس دیہاتی نوجوانوں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں وہ نہ صرف اپنی جسمانی طاقت بہتر بنا سکتے ہیں، بلکہ کھیلوں کے ذریعے زندگی کے کئی اہم اسباق بھی سیکھ سکتے ہیں، اس کمپلیکس کی بدولت، ہم اپنے نوجوانوں کو کھیل کی وہ جملہ سہولتیں فراہم کر رہے ہیں جو پہلے صرف شہروں میں دستیاب تھیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سجاد سپورٹس کمپلیکس کے بلکل سامنے شیڈ ٹرسٹ کی طرف سے قائم کیا گیا شریفاں بی بی میموریل ہسپتال ہے ، یہ دونوں منصوبے عوامی فلاحی منصوبے ہیں اور ان کا مقصد لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ ہسپتال اور سپورٹس کمپلیکس کے مین گیٹ آمنے سامنے ہیں، جہاں ہسپتال اور سپورٹس کمپلیکس دونوں ایک دوسرے کے قریب واقع ہیں تاکہ عوام کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نےکہا کہ ان دونوں منصوبوں کے ذریعے لوگ بھرپور استفادہ کر سکیں گے اور ان کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یہ سجاد میموریل سپورٹس کمپلیکس انکی نوجوانوں کی محبت میں دن رات محنت کی نشانی ہے، جو ان کی نوجوانوں کے لیے شاندار سنہری تاریخی کارنامے کے طور پریاد رکھا جائے گا ۔

انہوں نے اس کامیاب منصوبے کی تکمیل میں معاون اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپلیکس اس علاقے کی ترقی خوشحالی میں ایک ایسا سنگ میل ہے جو ہمارے نوجوانوں کے لیے نئی امید روشنی کی کرن اور شاندار مستقبل کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578662

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں