کہوٹہ ،رمضان المبارک سہولت بازار میں شوگر پوائنٹ نہ مل سکا

117

کہوٹہ۔ 26 فروری (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 8 رمضان سہولت بازار قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان بازاروں میں سولہ بنیادی اشیائے خورد و نوش مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، راولپنڈی شہر میں علامہ اقبال پارک اور حیدری چوک، راولپنڈی کینٹ میں چور ماڈل بازار، راولپنڈی صدر میں چک بیلی خان، گوجر خان میں سروس روڈ، حیاتسر روڈ، ٹیکسلا میں دین پلازہ، مین جی ٹی روڈ، کہوٹہ میں سبزی منڈی، مین بازار، اور کلرسیداں میں مرید چوک پر رمضان بازار لگائے جائیں گے۔

ان رمضان بازاروں میں آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں، پھل، چکن، اور انڈے سستے نرخوں پر فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، گوجر خان، ٹیکسلا، اور راولپنڈی کینٹ میں چینی کے لیے خصوصی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ گوجر خان میں سوار حسین شہید اسٹیڈیم، ٹیکسلا میں لیاقت علی چوک، واہ کینٹ، اور کینٹ میں جراحی اسٹاپ، اڈیالہ روڈ پر چینی پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ کہوٹہ اور کلرسیداں میں رمضان بازار تو لگائے گئے ہیں،

مگر یہاں پر چینی کے خصوصی پوائنٹس فراہم نہیں کیے گئے، جس پر شہریوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ تمام رمضان بازاروں کی نگرانی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے تاکہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔