کہوٹہ شہر میں باولے کتوں کی تعداد میں اضافہ، شہری پریشان ،کتوں کے کاٹنے سے متعدد افراد زخمی

109

کہوٹہ۔ 23 نومبر (اے پی پی):کہوٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں باولے کتوں کے کاٹنے سے ایک بچے سمیت نصف درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔

شہریوں بالخصوص معصوم بچوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیاہے۔عوامی حلقوں نے مقامی انتظامیہ سے باولے کتے تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ لایا گیا جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا