کہوٹہ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی طرف سے پنجاب بھر کے شہروں سے تجاوزات ختم کرنے کے احکامات کی روشنی میں اسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ مخدوم احمد بلال کی زیر نگرانی راجه عمر جنجوعه، راجہ عامر اشتیاق، راجہ اسرار الحق جنجوعہ نے عملہ کے ہمراہ کہوٹہ شہر میں ریڑھی بانوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے پچاس سے زائد ریڑھیاں بند کردی،
چیف آفیسر ایم سی کہوٹہ بلال مخدوم نے میڈیا کو بتایا کہ شہر بھر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ریڑھی بانوں کو اے سی آفس کے سامنے سبزی منڈی میں منتقل کیا جا رہا ہے۔