کہوٹہ میں تعمیراتی مشین کے کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق

78
Rescue 1122
Rescue 1122

راولپنڈی۔30مئی (اے پی پی):راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں تعمیراتی مشین کھائی میں گرنے سے ایک شخص موقع پر دم توڑگیا۔

ریسکیو 1122راولپنڈی کے ترجمان نے بتایا کہ سٹرک بناتے ہوئے تعمیراتی مشین کھائی میں گر نے سے ایک شخض جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور جاں بحق ہونے والے اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا۔