کہوٹہ پولیس کی اہم کارروائی ، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

171
hashish was recovered
hashish was recovered

کہوٹہ۔ 22 جولائی (اے پی پی):کہوٹہ پولیس نے ایک اہم کارروائی میں منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ملزم نصیر احمد سے ایک کلو دوسو گرام چرس برآمد ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس کارروائی سے علاقے میں منشیات کے خلاف مہم کو تقویت ملی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات کے نقصان سے بچایا جا سکے۔