اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا جھوٹ ، ایک نیا الزام لگاتے ہیں،قوم میں نفرت،بدتہذیبی، تقسیم کا زہر گھولنے والا اداروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے،ہارے ہوئے نالائق نااہل گھڑی چور،کرپٹ بہروپیے کی کسی کو فکر نہیں۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو دہشت گردی، کشمیر، قومی سلامتی پر قومی قیادت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں وہ شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلانے والا،ہزارہ برادری کے جنازوں پر کہے کہ ’بلیک میل‘ نہیں ہوں گا، وہ ملک کو اکھٹا کرے گا؟
انہوں نے کہا کہ بکتر بند زمان پارک خواتین اور بچوں کے حصار سے نکلیں۔ انہوں نےکہا کہ عمران خان اداروں کے خلاف اپنے جھوٹے بیانات سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔