کہ ملک کے تمام دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے ، این ڈی ایم اے

98
NDMA
NDMA

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے ۔

منگل کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری موسمیاتی اپ ڈیٹ کے مطابق بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کے چند مقامات پر بارش کے امکانات کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی صورتحال سے متعلق ممکنہ خطرات کے تدارک کیلئے عوام کی پیشگی اطلاع و حفاظتی تدابیر کی تشہیر سمیت تمام ضروری انتظامات کیے جائیں۔