کیا جمہوریت منتخب سیاسی رہنماﺅں کو کرپشں اور لوٹ مار کی کھلی چھوٹ کا نام ہے ، وزیراعظم کا ٹویٹ

87

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمان پر عوام کے ٹیکسوں سے اربوں روپے کے اخراجات اٹھتے ہیں ، حزب اختلاف کا قومی اسمبلی سے ایک مرتبہ پھر واک آﺅٹ ظاہر کرتا ہے کہ شاید یہی کام ہے جو انہیں کرنا ہے ،یہ این آر او کے حصول اور نیب کے مقدمات سے چھٹکارے کیلئے دباﺅ ڈالنے کا حربہ ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمان جس پر عوام کے ٹےکسوں سے سالانہ اربوں کے اخراجات اٹھتے ہیں، کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی ) سے حزب اختلاف کا ایک مرتبہ پھر واک آﺅٹ ظاہر کرتا ہے کہ شاید یہی ایک کام ہے جو انہیں کرنا ہے ، یہ این آر او کے حصول اور نیب مقدمات جو پی ٹی آئی نے قائم نہیں کئے ، سے چھٹکارے کے لئے دباﺅ ڈالنے کے حربے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کیا جمہوریت منتخب سیاسی راہنماﺅں کو کرپشں اور لوٹ مار کی کھلی چھوٹ کا نام ہے؟ انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک جو شخص عوام کے ووٹ لیکر منتخب ہو جائے اسے قومی خزانے پر ڈاکہ زنی کا لائسنس مل جاتا ہے۔