کیا کسی اور ملک میں یہ ہو سکتا ہے کہ پیسہ لوٹ کر باہر چلے جاو اور کوئی فرق نہ پڑے، وفاقی وزیر فواد حسین کا ٹویٹ

76
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کیا کسی اور ملک میں یہ ہو سکتا ہے کہ پیسہ لوٹ کر باہر چلے جاو اور کوئی فرق نہ پڑے مگر آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں لیکن ہمارے نظام انصاف میں ایسے واضح جرائم بھی آلودگی کی نظر ہو رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے سوال کیا کہ کیا کسی اور ملک میں یہ ہو سکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جاو اور فرق ہی نہ پڑے۔