- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) نجی تعلیمی ادارہ کیرئیر ایجوکیشن انسٹیٹیوشنز کے سربراہ جاوید انتظار نے کہا ہے کہ یوم آزادی کو جوش وجذبے سے منانے کیلئے پانچ تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ کیرئیر پبلک سکول مونٹیسوری اور پرائمری سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو میں (آج )جمعہ کی صبح 9 بجے ،اسلام آباد کیرئیر کالج (آئی سی سی )میں 14اگست ، کیرئیر کوچنگ سنٹر جی سیون مرکزمیں 16اگست ،کیرئیر سکول مڈل سیکشن میں 18اگست اور کیرئیر کوچنگ سنٹر بہارہ کہو میں 24اگست کو تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ تقریبات کا مقصد طلباءکو قیام پاکستان اور نظریہ پاکستان کے مقاصد سے روشناس کروانا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65319
- Advertisement -