21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںکیرئیر فسٹ 2023 کا آغاز 22 ستمبر سے بوائز ڈگری کالج سکردو...

کیرئیر فسٹ 2023 کا آغاز 22 ستمبر سے بوائز ڈگری کالج سکردو میں ہو گا، ڈپٹی کمشنر سکردو

- Advertisement -

گلگت۔18ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) شہریار شیرازی کی زیر صدارت کیریئر فسٹ 2023 کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکردو، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، اسسٹنٹ کمشنر روندو، اسسٹنٹ کمشنر گمبہ، اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد، تحصیلدار ہیڈ کوارٹر، جی بی آر ایس پی کے علاوہ دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کیرئیر فسٹ کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور متعلقہ تمام آفیسران کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس کیرئیر فسٹ کو شایان شان طریقے سے انعقاد اور کامیاب کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 ستمبر سے بوائز ڈگری کالج سکردو میں کیرئیر فسٹ 2023 کا آغاز ہو گا اور 24 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔

- Advertisement -

اس تین روزہ کیرئیر فسٹ میں شگر، گانچھے، کھرمنگ، روندو کے علاوہ پورے گلگت بلتستان سے طلباء و طالبات شریک ہوں گے، اس کیرئیر فسٹ میں سکولوں، کالجوں، یونیورسٹی کے علاوہ پرائیویٹ سکولوں سے تقریباً 20 ہزار طلباء و طالبات شرکت کریں گے

،اس میں پہلے دو دن 22 اور 23 ستمبر کو طلباء (میل) اور 24 ستمبر کو صرف طالبات (فی میل) شرکت کریں گی،کیرئیر فسٹ میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے علاوہ ملکی سطح کے ماہرین مختلف موضوعات پر لیکچرز دیں گے۔

انہوں نے کہاک ہ کیرئیر فسٹ میں بچوں کے اندر تخلیقی صلاحیت پیدا کرنے کے حوالے سے بھی مختلف ماڈلز اور دیگر جدید سائنسی ایجادات بطور نمونے دکھائے جائیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں