پورٹ آف سپین ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) کیربیئن پریمیئر لیگ، ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے جمیکا تلاواز کو 22 رنز سے ہرا دیا، جمیکا کی ٹیم 192 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، سنیل نارائن کو آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مرد میدان قراد دیا گیا۔ پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے سی پی ایل کے تیسرے میچ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، ٹون ویبسٹر 66 اور سنیل نارائن 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جمیکا تلاواز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، جارج ورکر 46 اور اینڈرے رسل 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سنیل نارائن اور جمی نیشم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔