کنگسٹن۔ 3 اکتوبر (اے پی پی)کیربیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمزون کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، اب تک کھیلے گئے میچز میں گیانا کی ٹیم ناقابل شکست ہے اور 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بارباڈوس ٹریڈنٹس اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ سینٹ لوشیا زوکس 7 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور جمیکا کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔