36 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومکھیل کی خبریںکیرن خچانوف اور آندرے روبلوف کا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز...

کیرن خچانوف اور آندرے روبلوف کا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں داخل

- Advertisement -

مونٹی کارلو۔7اپریل (اے پی پی):کیرن خچانوف اور آندرے روبلوف پر مشتمل روسی جوڑی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں کروشین ٹینس سٹار نکولا مکٹک اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کو شکست دی۔

اے ٹی پی ماسٹرزٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں کیرن خچانوف اور آندرے روبلوف پر مشتمل روسی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کروشین ٹینس سٹار نکولا مکٹک اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579044

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں