کیرولینا اور کرسٹیانا چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

105

بیجنگ ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیرولینا پالیسکووا اور انکی ہم وطن جوڑی دار کرسٹیانا پالیسکووا چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلوی سمانتھا سٹوسر اور انکی چین کی جوڑی دار شوائی پینگ کو شکست کے بعد ایونٹ سے باہر کر دیا۔ پیر کو چین میں جاری ایونٹ کے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں کیرولینا پالیسکووا اور کرسٹیانا پالیسکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی سمانتھا سٹوسر اور انکی چین کی جوڑی دار شوائی پینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 7-5 سے شکست دیکر ایونٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔