کیریبین پریمیئر لیگ میںجمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا، سینٹ لوسیا اور بارباڈوس ٹریڈینٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

68

کنگسٹن۔ 19 ستمبر (اے پی پی)کیریبین پریمیئر لیگ میں جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ سینٹ لوسیا اور بارباڈوس ٹریڈینٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ سینٹ لوسیا زوکس کی قیادت ڈیرن سمی کرینگے جبکہ بارباڈوس ٹریڈینٹس کی ٹیم جیسن ہولڈر کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں کیریبین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ برقرار ہے۔ لیگ کے 17 ویں میچ میں جمعہ کو سینٹ لوسیا اور بارباڈوس ٹریڈینٹس کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔ سینٹ لوسیا اور بارباڈوس ٹریڈینٹس کی ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ جیتی ہیں۔ اور دونوں ٹیمیں دو، دو پوائونٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان لیگ کا فائنل میچ 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔