استنول ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) ترک فوج نے کہا ہے کہ کیسوری نامی شہر میں بس کے قریب کار بم دھماکہ میں 13 فوجی ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوئے ہیں ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے ترک فوج کے حوالہ سے بتایا کہ تمام متاثرہ فوجی پرائیویٹ اور نچلے درجہ کے نان کمیشنڈ اہلکار تھے جن کو میسوری فوجی کمانڈ ہیڈ کوارٹر سے شہر میں جانے کی اجازت دی گئی تھی ۔