پیرس۔2جون (اے پی پی):ناروے کے کیسپررڈ ،امریکا کے ٹیلر فریٹز اور جرمنی کے الیگزینڈر زویروف فرنچ اوپن ٹینس میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
ناروے کے کیسپررڈ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں حریف اطالوی کھلاڑی جیولیو زیپیری کو ،امریکا کے ٹیلر فریٹز نے فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ کو اور جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے سلواکین حریف کھلاڑی الیکس مولکن کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ اٹلی کے جینک سنر،امریکا کے ٹومی پال اور آسٹریلوی ایلکس ڈی مینار دوسرے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ۔ناروے کے کیسپررڈ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں حریف اطالوی کھلاڑی جیولیو زیپیری کو 3-6، 2-6،6-4 اور 5-7 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،
امریکا کے ٹیلر فریٹز نے فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ کو 6-2، 4-6، 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے بھی دوسرا رائونڈ عبور کر لیا۔انہوں نے سلواکین حریف کھلاڑی الیکس مولکن کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 2-6 اور 1-6سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔