کیسپر رڈ اے ٹی پی فائنلزٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

153
اٹالین ٹینس سٹار جانک سینر نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ٹیورن۔18نومبر (اے پی پی): ناروے کے نامور ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ اے ٹی پی فائنلز مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ 23 سالہ کیسپر رڈ لیگ میچ میں سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کے ہاتھوں گروپ مرحلے کے مردوں کے سنگلز مقابلوں میں شکست کے باوجود سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ا ے ٹی پی فائنلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں میں جاری ہے۔ اے ٹی پی فائنلزکے گروپ مرحلے میں 36 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ناروے کے حریف ٹینس کھلاری کیسپر رڈ سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 5-7 سے ہرا دیا تاہم وہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کر پائے،لیکن ناروے کے کیسپر رڈ ہسپانوی ٹینس سٹار سے ہارنے کے باوجود ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچ گئے۔

رافیل نڈال جو عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز کے زخمی ہونے کے باعث ایونٹ میں ٹاپ سیڈ کی حیثیت سے شریک ہوئے تھے ، گرین گروپ کے اپنے ابتدائی دو میچ ہارنے کے باعث سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکے ۔