کیسکوٹیموں کی مختلف اضلاع میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں، 584ایف آئی آرز درج

111
Crackdown against
Crackdown against

کوئٹہ۔ 21 مارچ (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ٹیمیں صوبہ بھرمیں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہیں۔ کیسکوکے زیر انتظام کوئٹہ،پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں ماہ ستمبرسے اب تک قانونی کارروائی کیلئے مختلف پولیس اسٹیشنوں کو 3892تحریری درخواستیں ارسال کر دی گئیں ہیں

جبکہ بجلی چوروں کے خلاف اب تک 584ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔اس کے علاوہ خصوصی مہم کے دوران بجلی چوروں کومجموعی طورپرایک کروڑ9لاکھ 26ہزاربجلی یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے جبکہ چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریباً55کروڑ84 لاکھ 15ہزارروپے بنتی ہے جن میں سے 51کروڑ58 لاکھ51ہزارروپے وصول کئے جاچکے ہیں۔

علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پرنادہندگان سے بجلی بلوں کی مدمیں بقایاجات کی وصولی کاعمل بھی جاری ہے اوراس سلسلے میں ماہ ستمبر سے اب تک کیسکوٹیموں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں بقایاجات کی مدمیں 2 لاکھ7ہزار849 نادہندہ صارفین سے تقریباً3 ارب 22کروڑ 45لاکھ روپے بھی وصول کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کیسکو ٹیموں کی جانب سے صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہے، لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ذمہ بجلی بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں۔علاوہ ازیں تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کریں بصورت دیگر کیسکو ٹیموں کی جانب سے بجلی منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کے جرم میں اُنھیں جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔