کیسکوکے ترجمان نے زرائع ابلاغ میں "نوکنڈی میں کرنٹ لگنے سے بچہ زخمی” کے عنوان سے شائع ہونے والی خبر وں کی وضاحت

154

کوئٹہ۔ 01 جنوری (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے زرائع ابلاغ میں "نوکنڈی میں کرنٹ لگنے سے بچہ زخمی” کے عنوان سے شائع ہونے والی خبر وں کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ نوکنڈی میں بجلی تاروں کے گرنے کی وجہ سے بچہ زخمی ہواہے

بلکہ نوکنڈی کے علاقہ کلی مشرقی بائی پاس میں گزشتہ دنوں ایک بچہ اپنے مکان کی چھت پرکھلونے سے کھیل رہاتھا کہ اس دوران وہ بجلی کی ایل ٹی تاروں کے قریب پہنچ گیا جس کی وجہ سے اُنہیں بجلی کاشاک لگ گیا جس کے سبب بچہ زخمی ہوگیا تاہم بچہ تندرست اور بہتر حالت میں ہے۔ترجمان نے مزید کہاکہ کسی بھی مکان کی چھت پر بجلی کے تار نہیں لٹکے تھے اور نہ ہی تاروں کے گرنے سے یہ حادثہ پیش آیاہے تاہم ایسی خبروں کی اشاعت سے قبل کیسکوسے مکمل معلومات حاصل کرلینی چاہئے تاکہ بعد میں کوئی ابہام پیدانہ ہوں۔